Sunday, April 5, 2020

.بنگلا دیش کیخلاف سکواڈ کیلئے مصباح الحق اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات



                                                             لاہور- (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے درمیان بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔.
,
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی طرف سے پاکستان کے دورے کے حوالے سے اعلان کے بعد قومی ٹیم کے بڑوں نے ٹیم سلیکشن کے لیے سر جوڑ لیے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی موجود تھے۔۔
،
ملاقات کے دوران دورہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔۔
،
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔۔
۔
مصباح الحق اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات کے دوران سیریز کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا


مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابر اعظم جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کر کے سکواڈ کا اعلان کریں گے
،
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سلیکٹرز قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی غور کرنے لگے۔۔
،
ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد قیادت کیساتھ ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بنگلا دیش کیخلاف سیریزکیلیے انہیں زیر غورلایا جاسکتا ہے۔۔
،
سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹٙس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کیلیے فکر مند ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوگی ، 
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی ممکنہ طورپر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے حارث رؤف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔۔

Saturday, April 4, 2020

گو جرانوالہ۔پروفیسر حافظ عبدالستار حامد کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ کا سرپرست اعلیٰ نامزد کردیا گیا۔


گو جرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے 
پی پی۔ 03 اپریل2020ء) پروفیسر حافظ عبدالستار حامد کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ کا سرپرست اعلیٰ نامزد کردیا گیا ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ۔
(جاری ہے)
ضلعی سرپرست اعلی پروفیسر حافظ عبدالستار حامد ، سرپرست مولانا حافظ عبدالرزاق فاضل مدینہ یونیورسٹی ، مرکزی جمعیت

اہل حدیث تحصیل وزیر آباد کے امیر ماسٹر افضل کریم نامزدکر دیئے گئے۔

مولانا محمد ابراھیم محمدی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ۔ سید مدثر علی شاہ بخاری ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث تحصیل وزیر آباد میاں اعجاز احمد صاحب میڈیا ایڈوائزر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گوجرانوالہ اور دیگر جماعتی احباب نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔۔

Sunday, March 22, 2020

موبائل فون کو کورونا وائرس سے کس طرح محفوظ رکھا جائے.؟



موبائل فون کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ فوٹو : فائل

کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار موبائل فون بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے موبائل فون کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے چند احتیاطیی تدابیر کو اختیار کرنا بے حد ضروری ہے:۔
دنیا بھر میں 3 لاکھ کے لگ بھگ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی وجہ بننے والا کورونا وائرس، موبائل فون کے ذریعے بآسانی انسانی جلد تک پہنچ سکتا ہے اور کان ، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے.۔
جراثیم کش وائپس سے موبائل فون کی صفائی
موبائل فون کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں تو اس وائرس سے بچا سکتا ہے۔  موبائل فون کو صاف کرنے کے لیے ہمیشہ جراثیم کُش وائپس استعمال کیے جائیں جو مارکیٹ میں بآسانی اور ارزاں قیمت پر دستیاب ہیں.۔
  


نرم اور مائیکرو فائبر کپڑے سے صفائی کریں
معروف موبائل کمپنی بھی اپنے صارفین کو موبائل کی صفائی کیلیے نرم اور مائیکرو فائبر سے تیار کپڑے کا ٹکڑا استعمال
کرنے کی تجویز کرتی ہے۔ لینن کا کپڑا کبھی استعمال نہ کریں۔۔
موبائل سینی ٹائزر کا استعمال
موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موبائل اسکرین اور باڈی کی صفائی کے لیے سینی ٹائزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی موبائل سینی ٹائزرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں جب کہ حالیہ وبا کے بعد سینی ٹائزر کے ساتھ کٹ بھی دستیاب ہے جس میں صفائی کیلیے خصوصی کپڑا بھی موجود ہے۔۔
ٹشو پیپرز سے بار بار صاف کریں
ہر بار موبائل فون استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے فون کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے اور ٹشو کو پھینک دیا جائے، اس کے علاوہ موبائل فون کو مشتبہ مریضوں کے حوالے نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس مختلف دھاتوں کی سطح پر مختلف اوقات تک زندہ رہ سکتا ہے اور اگر موبائل فون پر کورونا وائرس ہوا تو ہاتھ لگانے سے وہ انسانی جلد پر آسکتا ہے یا کال سننے کے دوران کان، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر تباہی مچا سکتا ہے۔

-کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ



اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ ۔144 نافذ کردی گئی۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز اور ریستوران رات 10 بجے تک بند کردیے جائیں گے، میڈیکل اسٹورز، ڈسپنسریز اور کلینکس پر پابندی کااطلاق نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، تندوروں پربھی اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور گوشت کی دکانیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، حجام کی دکانیں بند رہیں گی اور دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے ہوگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا۔وائرس کے 10 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Saturday, March 21, 2020

..کرونا وائرس سے متاثرہ بھارتی گلوکارہ نے 300 لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا





حال ہی میں برطانیہ سے بھارت واپس پہنچنے والی بالی ووڈ کی گلوکارہ کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے وبا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد بڑی غلطی کی جس کے باعث تین سو لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی،

بھارتی میڈیا کے مطابق کانیکا کپور چند روز پہلے لندن سے لکھنؤ پہنچیں، انہیں وبا کی علامات ظاہر ہونا شروع بھی ہوئیں مگر انہوں نے خود کو قرنطینہ نہیں ‌کیا اور دعوت میں شریک تھیں،

رپورٹ کے مطابق کانیکا کو نزلے اور بخار کی شکایت تھی مگر انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع نہیں کیا جنہوں نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی،

گلوکارہ نے دو روز قبل ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی جس کا مطلب وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ گلوکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے کورونا وائرس کی تصدیق بھی ظاہر کی،

کانیکا نے لکھا کہ جب میں واپس بھارت پہنچی تو زکام اور بخار کی شکایت تھی۔، جس کے بعد میں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور کرونا کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

-وہ پاکستانی جس نے 200 مگرمچھ پال رکھے ہیں اور سب کے سب اس کے پیار میں مبتلا ہیں



وہ پاکستانی جس نے 200 مگرمچھ پال رکھے   ہیں- اور سب کے سب اس کے پیار میں مبتلا ہیں۔

خوش خبری: پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن کمی، جانیں آج کیا ہے.قیمت انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول آج 16پیسے سستا ہوکر( 71.94 روپے) فی لیٹر فروخت ہوا جو 13 ستمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔



نئی دہلی۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن منگل کو کمی درج کی گئی اور قومی راجدھانی دہلی میں ڈیزل سات مہینہ سے زیادہ کی اور پٹرول پانچ مہینہ کی نچلی سطحی پر آ گیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول آج 16پیسے سستا ہوکر 71.94 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جو 13 ستمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 20پیسے کم ہوکر 64.87روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ گزشتہ برس 5جولائی کے بعد نچلی سطح ہے۔



خیال رہے کہ 5جولائی 2019کو بجٹ میں پٹرول۔ ڈیزل پر ٹیکس دو دو روپے بڑھانے کے اگلے دن سے اس کی قیمت میں اچانک تیزی آ گئی تھی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول آج 16-16پیسے سستا ہوکر بالترتیب (74.58) روپے اور 77.60روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 17پیسے سستا ہوکر 74.73فی لیٹر رہ گیا۔



ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 20پیسے کم ہوکر (67.19)روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ممبئی میں یہ 21پیسے اور چنئی میں 22پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل ممبئی میں (67.98)روپے اور چنئیمیں(68.50)روپے میں فروخت ہوا۔