کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کی صورتحال موجود ہے۔.کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 616 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا سے ہی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 812 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 804 پوائنٹس تک گر گیا,کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 کروڑ، 75 لاکھ، 82 ہزار 600 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1 ارب، 41 کروڑ،ایک لاکھ، 41 ہزار 172 بنتی ہے.
گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل کمی کا شکار ہے اور انڈیکس 40 ہزار سے 31 ہزار کی سطح تک گر گیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے- جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی شدید مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس33ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے. مزید1067.98پوائنٹس کی کمی سے32616.93 پوائنٹس سطح پر آگیاجب کہ حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث70فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب80ارب.51کروڑ8لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
No comments:
Post a Comment