Sunday, April 5, 2020

.بنگلا دیش کیخلاف سکواڈ کیلئے مصباح الحق اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات



                                                             لاہور- (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے درمیان بنگلا دیش کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔.
,
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی طرف سے پاکستان کے دورے کے حوالے سے اعلان کے بعد قومی ٹیم کے بڑوں نے ٹیم سلیکشن کے لیے سر جوڑ لیے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی موجود تھے۔۔
،
ملاقات کے دوران دورہ بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔۔
،
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔۔
۔
مصباح الحق اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات کے دوران سیریز کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا


مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بابر اعظم جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کر کے سکواڈ کا اعلان کریں گے
،
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سلیکٹرز قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی غور کرنے لگے۔۔
،
ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد قیادت کیساتھ ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، بنگلا دیش کیخلاف سیریزکیلیے انہیں زیر غورلایا جاسکتا ہے۔۔
،
سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹٙس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کیلیے فکر مند ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی سکواڈ میں واپسی ہوگی ، 
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی ممکنہ طورپر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں دھوم مچانے والے حارث رؤف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔۔

No comments:

Post a Comment