Saturday, March 21, 2020

خوش خبری: پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن کمی، جانیں آج کیا ہے.قیمت انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول آج 16پیسے سستا ہوکر( 71.94 روپے) فی لیٹر فروخت ہوا جو 13 ستمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔



نئی دہلی۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن منگل کو کمی درج کی گئی اور قومی راجدھانی دہلی میں ڈیزل سات مہینہ سے زیادہ کی اور پٹرول پانچ مہینہ کی نچلی سطحی پر آ گیا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول آج 16پیسے سستا ہوکر 71.94 روپے فی لیٹر فروخت ہوا جو 13 ستمبر 2019کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 20پیسے کم ہوکر 64.87روپے فی لیٹر رہ گئی۔ یہ گزشتہ برس 5جولائی کے بعد نچلی سطح ہے۔



خیال رہے کہ 5جولائی 2019کو بجٹ میں پٹرول۔ ڈیزل پر ٹیکس دو دو روپے بڑھانے کے اگلے دن سے اس کی قیمت میں اچانک تیزی آ گئی تھی۔ کولکتہ اور ممبئی میں بھی پٹرول آج 16-16پیسے سستا ہوکر بالترتیب (74.58) روپے اور 77.60روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ چنئی میں پٹرول 17پیسے سستا ہوکر 74.73فی لیٹر رہ گیا۔



ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 20پیسے کم ہوکر (67.19)روپے فی لیٹر رہ گئی۔ ممبئی میں یہ 21پیسے اور چنئی میں 22پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل ممبئی میں (67.98)روپے اور چنئیمیں(68.50)روپے میں فروخت ہوا۔

No comments:

Post a Comment