Saturday, March 21, 2020

جاپان نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کردیا.؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان نے پاکستان میں ٹیکسٹائل کی تعلیم کے فروغ کیلئے( 500) ملین جاپانی ین کی امداد کا اعلان کردیا.
جاپانی حکومت کی جانب سے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کی استعداد کار بڑھانے کیلئے (500) ملین جاپانی ین (تقریباً (700) ملین روپے) کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد کی فراہمی کے معاہدے پر جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر متسودا کونی نوری اور اکنامک ڈویژن کے سیکرٹری سید پرویز      عباس نے دستخط کی

خیال رہے کہ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعلیم فراہم کرتی ہے جاپانی امداد کے ذریعے یونیورسٹی کو رنگ سپننگ مشین، الیکٹرانک فلیٹ نٹنگ مشین، کاربن فائبر رپیئر لومز اور دیگر آلات فراہم کیے جائیں گے.

No comments:

Post a Comment